ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / محض 3سال کی عمر میں تیج پرتاپ کولالویادو کی حکومت میں وزیررہے برج بہاری کی بیوی رما دیوی نے دی تھی زمین

محض 3سال کی عمر میں تیج پرتاپ کولالویادو کی حکومت میں وزیررہے برج بہاری کی بیوی رما دیوی نے دی تھی زمین

Wed, 05 Jul 2017 22:11:54  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی،5جولائی(ایس ا ونیوز/آئی این ایس انڈیا)آر جے ڈی سربراہ لالو یادو کے بیٹے اور بہار کے وزیر صحت تیج پرتاپ کی زمین کو لے کر تنازعہ بڑھتا جا رہا ہے۔تیج پرتاپ کو زمین عطیہ کرنے والی بی جے پی ایم پی رما دیوی نے اب اسے لے کر بڑا انکشاف کیا ہے۔رما دیوی نے بتایا ہے کہ یہ زمین علاقے کی ترقی کے لئے عطیہ دی گئی تھی۔ رما دیوی نے بتایا کہ میں نے یہ زمین اپنے شوہر برج بہاری پرساد کے کہنے پر علاقہ کی ترقی کے لئے عطیہ میں دی تھی،تاہم زمین کے کاغذات میں خدمات کے بدلے عطیہ کی بات کی گئی۔
بہار بی جے پی کے بڑے لیڈر سشیل مودی نے انکشاف کیا ہے کہ بی جے پی کی ایم پی رما دیوی نے لالو پرساد یادو کے بیٹے تیج پرتاپ کو زمین عطیہ میں دی تھی۔تقریبا 13ایکڑ زمین 1992میں تیج پرتاپ یادو کو عطیہ میں دی گئی،جس وقت یہ عطیہ دیا گیا اس وقت تیج پرتاپ کی عمر محض 3سال 8ماہ تھی،یہ زمین کی خدمت کے نام پر دی گئی،دی گئی زمین مظفر پور کے موجا کشن گنج، تھانہ کڑھنی میں پڑتی ہے۔سشیل مودی کا کہنا ہے کہ جس وقت یہ زمین عطیہ میں دی گئی اس وقت رما دیوی لالو کی پارٹی میں نہیں تھیں۔ایسے میں ان پر کوئی کارروائی نہیں ہوگی لیکن بڑا سوال یہ ہے کہ محض 3سال کی عمر میں تیج پرتاپ نے رما دیوی کی ایسی کون سی خدمت کر دی جس کے عوض میں انہوں نے اتنی بڑی زمین عطیہ کی۔
عطیہ دی گئی زمین پر عطیہ خط میں لکھا ہے کہ تیج پرتاپ رمادیوی کا پیارہ ہے جنہیں رما دیوی بہت پیار اور محبت کرتی ہیں،وہ رمادیوی کی خوشی کا خیال رکھتے ہیں،وہ چھوٹے ہیں پھر بھی جہاں تک ممکن ہوتا ہے وہاں تک رما دیوی کی خدمت کرتے ہیں، اسے دیکھ کر رما دیوی کی خواہش ہوئی کہ وہ اپنی زندگی میں ہی تیج پرتاپ کو عطیہ کریں۔
دراصل، 1992میں جب رما دیوی نے لالو کے بیٹے کو زمین عطیہ دی تب رما دیوی کے شوہر لالو کی حکومت میں قدآور وزیر تھے،لالو کے قریبی لوگوں میں شمار کئے جاتے تھے۔رما دیوی کے شوہر برج بہاری کا شمار بہار کے دبنگ لیڈروں میں ہوتا تھا۔90کے ابتدائی دہائی میں مظفر پور میں برج بہاری کی طوطی بولتی تھی اور ہر طرف ان کے نام کا ذکر رہتا تھا۔
 


Share: